Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کویلی گوڑہ اور بوئی گوڑہ میں ٹینکرس سے پانی کی سربراہی

کویلی گوڑہ اور بوئی گوڑہ میں ٹینکرس سے پانی کی سربراہی

شمس آباد ۔ 7 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے مواضعات کویلی گوڑہ اور بوئی گوڑہ میں پانی کی شدید قلت کی وجہ سے عوام پریشان تھے ۔ جنہوں نے شمس آباد ایم پی ڈی او سریکانت ریڈی سے پانی کے مسئلہ کو حل کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ جس پر ایم پی ڈی او نے فورا کارروائی کرتے ہوئے دونوں مواضعات میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے واٹر ٹینکرس کے ذریعہ پانی کی سربراہی کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر سریکانت ریڈی نے اے ای آر ڈبلیو ایس سوریہ نارائنا کے ہمراہ دونوں مقامات پر معائنہ کیا اور عوام سے ملاقات کرتے ہوئے پانی کو احتیاط سے استعمال کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ گزشتہ سال بارش کم ہونے اور جاریہ موسم میں شدید دھوپ کی وجہ سے کئی بورویلس خشک ہوگئے ہیں اور کئی بورس میں پانی کی سطح میں کافی کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے پانی کی شدید قلت پیدا ہورہی ہے اور اس مسئلہ کو دور کرنے کے لیے واٹر ٹینکرس کا استعمال کیا جارہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT