Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / کویٹوا کی ومبلڈن سے واپسی

کویٹوا کی ومبلڈن سے واپسی

پراگ۔25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیک جمہوریہ کی  ٹینس اسٹار پیٹرا کویٹووا ومبلڈن ٹینس ٹورنمنٹ میں واپسی کیلئے تیار ہیں تاہم فرنچ اوپن مقابلوں میں شرکت کا فیصلہ آخری لمحات میں سامنے آ سکتا ہے۔ دسمبر میں ریکٹ پکڑنے والے بائیں ہاتھ پر ایک حملہ آور کی جانب سے چاقو کے وار نے انہیں کورٹ سے باہر کردیا تھا تاہم اب انہیں زخموں سے راحت مل چکی ہے۔ان کے ترجمان نے کہا ہے کہ پیٹرا کویٹووا ومبلڈن میں شرکت کیلئے تیار ہیں لیکن فرنچ اوپن میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آخری لمحات میں کیا جائے گا جس کی امید بہت ہی کم ہے۔یاد رہے کویٹووا نے 2011 اور 2014 میں ومبلڈن خطابات حاصل کئے ہیں۔
ہالیپ کی فرنچ اوپن میں شرکت غیر یقینی
روم۔25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) رومانیہ کی ٹینس اسٹار سیمونا ہالیپ کی فرنچ اوپن میں شرکت  غیر یقینی ہوگئی کیونکہ وہ اٹالین اوپن کے فائنل میں ٹخنے کے زخم  سے دوچار ہوگئی تھیں جس کے باعث ان کی آئندہ ہفتے گرانڈ سلام ٹورنمنٹ میں شرکت کیلئے مکمل فٹنس کے حصول پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے فی الوقت فوری صحت یابی کا اشارہ نہیں دیا ہے تاہم اتوار سے ان کی حالت میں اچھی بہتری آئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT