Monday , August 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / کویٹووا کی سرفہرست10 کھلاڑیوں میں واپسی

کویٹووا کی سرفہرست10 کھلاڑیوں میں واپسی

لندن۔20 فبروری(سیاست ڈاٹ کام)اسپین کی گاربائن موگوروزا نے یوکرین کی ایلینا سویٹو لینا کو ایک درجہ ترقی کی بدولت تیسرے مقام سے محروم کردیا ہے۔تازہ ترین ڈبلیو ٹی اے درجہ بندی میں آسٹریلین اوپن چمپئین کیرولین ووزنیاکی بدستور پہلے نمبر پر فائز ہیں۔رواں ہفتہ قطر اوپن خطاب حاصل کرنے والی پیٹرا کویٹووا کی گیارہ درجے ترقی سے ٹاپ ٹین میں واپسی ہوئی ہے۔ ان کیلئے جولیا جارجز نے اپنی نشست چھوڑی جو ایک درجہ تنزلی سے گیارہویںمقام پر چلی گئی ہیں۔ جوہاناکونٹا،کرسٹینا ملاڈینووچ ، سلون اسٹیفنز میڈیسن کیز، کوکو وینڈے ویگھے ، ایشلے بارٹی، اناستاسیا سیواسٹووا، سویتلانا کزنیٹسووا،مگڈلینا ریبریکووا اور ایلیس میرٹینز کی فی کس ایک درجہ تنزلی ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT