Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / کو برخاست کرنا سیاستدانوں کی ذمہ داری نہیں: جتیندر سنگھAFSPA

کو برخاست کرنا سیاستدانوں کی ذمہ داری نہیں: جتیندر سنگھAFSPA

جموں ۔ 17 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام)مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے آج اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کو تفویض کئے گئے خصوصی اختیارات (AFSPA) کی برخاستگی سیکوریٹی فورسس کا اختیار تمیزی ہے نہ کہ سیاستدانوں کا۔ پی ایم او میں ریاستی وزیر جتیندر سنگھ نے کشمیری پنڈتوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی اختیارات کو برخاست کرنا سیکوریٹی ایجنسیوں کی ذمہ داری ہے اور یہ فیصلہ انہیں ہی کرنا ہے کہ اے ایف ایس پی اے کو برقرار رکھا جائے یا اسے برخاست کردیا جائے ۔ یاد رہے کہ جتیندر سنگھ کانگریس کے ریاستی سربراہ سیف الدین سوز اور دیگر کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دے رہے تھے جہاں انہوں نے سوال کیا تھا کہ ریاست سے اے ایف ایس پی اے کا خاتمہ کب ہوگا ۔ جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس سوال پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے کیونکہ یہ فیصلہ کرنا سیکوریٹی ایجنسیوں کی ذمہ داری ہے ۔ دو روز قبل سابق م رکزی وزیر پی چدمبرم نے بھی اے ایف ایس پی اے کو برخاست کرنے کا اشارہ دیا تھا اور سیف الدین سوز نے چدمبرم کو اسی بیان کو بنیاد بناکر جموں و کشمیر میں اس قانون کی برخاستگی کا مطالبہ کر ڈالا۔ ااخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اب اے ایف ایس پی اے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ سوز نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کے اس بیان کا بھی حوالہ دیا جہاں انہوں نے کہا تھا کہ وہ (عمر عبداللہ) فوجی جنرلس سے مشاورت کئے بغیر ریاست میں اس قانون کو برخاست کردیں گے ۔ پی چدمبرم نے 14 نومبر کو کہا تھا کہ اے ایف ایس پی اے ایک ایسا قانون ہے جس کی ایک عصری اور تہذیب یافتہ سماج کو ضرورت نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT