Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کو منسوخ کرنے راچا ملا سدیشور کی حکومت سے اپیلIII جی او

کو منسوخ کرنے راچا ملا سدیشور کی حکومت سے اپیلIII جی او

شمس آباد ۔ 23 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ضلع رنگاریڈی میں جی او

IIIکی عمل آوری کی وجہ سے 84 گرام پنچایت متاثر ہورہے ہیں ۔ عثمان ساگر اور حمایت ساگر کی وجہ سے ضلع میں 84 گرام پنچایتوں کو گرین زون میں شامل کیا گیا جہاں G+2 سے زائد عمارت کی تعمیر کی اجازت نہیں ہے ۔ شمس آباد منڈل میں مکانات کی تعمیر کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ جس سے گرام پنچایت کی آمدنی میں کمی ہوئی ہے ۔ راچا ملاسدیشور سرپنچ نے کہا کہ حکومت نے 1996 میں شمس آباد کو گرین زون میں شامل کیا جس کی وجہ سے یہاں پر مکانات کی تعمیر کی اجازت نہیں ہے اور نہ ہی لے آوٹ کی منظوری دی جارہی ہے ۔ جس سے شمس آباد منڈل خاص کر ٹاون بے حد متاثر ہورہا ہے ۔ آمدنی میں کمی کی وجہ سے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں پیدا ہورہی ہیں ۔ فنڈس کی کمی کی وجہ سے بھی کئی کام جوں کے توں پڑے ہوئے ہیں ۔ سال 2012 تک مکانات کی تعمیر کی اجازت دی گئی اور اچانک 2013 میں اجازت دینے سے انکار کردیا گیا ۔ حکومت کو چاہئے کہ اس مسئلہ پر غور کرتے ہوئے کم از کم مکانات کی تعمیر کی اجازت گرام پنچایتوں کو دیں تاکہ ان سے وصول ہونے والی رقم سے ترقیاتی کام انجام دئیے جاسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT