Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کُتہ پلی میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد

کُتہ پلی میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد

گمبھی راؤ پیٹ 9؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گمبھی راؤ پیٹ کے موضع کتہ پلی میں آج ایم پی پی گنگاساپوا کے ہاتھوں سی سی روڈ کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ ایک تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے گنگا ساپوا نے کہا کہ ریاستی وزیر کے ٹی راماراؤ کی غیر معمولی دلچسپی کی وجہ سے چھوٹے چھوٹے مواضعات میں کئی ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کتہ پلی میں ایک کروڑ 70 لاکھ روپئے لاگتی ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا جس کی تعمیر کے بعد دیہاتی عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم ہوگی ۔ اس موقع پر لنگم یادو ‘ دیاکرراؤ ‘ محبوب علی ‘ دیویندریا وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT