Wednesday , November 22 2017
Home / تفریح / ’’کُھلم کُھلا‘‘ رشی کپور کی آپ بیتی

’’کُھلم کُھلا‘‘ رشی کپور کی آپ بیتی

ڈاکٹر مسعود جعفری
دلیپ کمار اور دیو آنند کی آپ بیتی کے بعد رشی کپور نے اپنی آپ بیتی لکھی ہے جس کا نام ’’کھلم کھلا‘‘ رکھا ہے، جو انگریزی میں ہے۔ رشی کپور کو ان کے والد راج کپور نے اپنی فلم ’’آوارہ‘‘ میں چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے پیش کیا۔ راج صاحب اپنے فرزند رشی کو اوائل عمری ہی میں ’’میرا نام جوکر‘‘ فلم میں رول دے دیا تھا۔ پھر انہیں لے کر ’’بابی‘‘ بنائی جو بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔ رشی نے امیتابھ کے بارے میں کہا ہے کہ فلم کبھی کبھی کی شوٹنگ کے دوران دونوں میں بات چیت بند تھی۔ ان کے بھانجے سے امیتابھ کی بیٹی کی شادی ہوئی۔ راجیش کھنہ کے بارے میں لکھا ہے کہ وہ بابی کی فلم بندی کے دوران ہی ڈمپل کپاڈیہ سے شادی کرلئے۔ راج کپور راجیش کھنہ کو لے کر رام تیری گنگا میلی بنانا چاہتے تھے۔ راجیو کپور کو لے کر فلم تیار کی گئی۔ رشی کپور جاوید اختر سے اس وقت سخت ناراض ہوگئے۔ جب جاوید نے کسی ٹی وی شو میں کہا کہ فلمی نغمہ نگار شیلیندر کی موت کے ذمہ دار راج کپور ہیں، شیلیندر کی فلم ’’تیسری قسم‘‘ کے لئے راج کپور نے تاریخیں نہیں دیں۔  رشی نے لکھا سلیم جاوید کی اکڑ اس وقت کافور ہو گئی جب ان کی لکھی ہوئی فلم ’’ایمان دھرم‘‘ بری طرح ناکام ہوگئی۔ رشی کپور نے لکھا فلمی دنیا نے سو سال پورے کرلئے ہیں۔ ان کے خاندان کی اس میں اسی 80 سالہ شراکت ہے۔ رشی نے سنجے خان سے اپنے جھگڑے کا بھی تذکرہ کیا۔ رشی کپور نے سلیم جاوید کی فلم کی آفر کو ٹھکرا دیا۔ تب سلیم رشی سے کہنے لگے کہ وہ ان کے فلمی کیریئر کو تباہ کردیں گے۔ جس طرح انہوں نے راجیش کھنہ کے خلاف امیتابھ بچن کو ابھارا اسی طرح وہ کسی اور کو اس کے خلاف کھڑا کردیں گے۔ رشی کپور نے امجد خان کی بہت تعریف کی کہا کہ امجد کئی زبانیں جانتے تھے۔ امجد کے والد جینت اور پرتھوی راج کپور پشاور کے تھے۔  اپنے والد راج کپور کے بارے میں لکھا کہ جب ان کا رومانس وجینتی مالا سے چل رہا تھا تو ان کی ماں نے گھر چھوڑ دیا تھا۔ راج کپور کو دمہ Asthama کی شکایت تھی۔ میں زیر علاج تھے۔ وہ ایک مہینے سے کوما میں تھے۔ دلیپ کمار کو راج کپور کے بارے میں پتہ چلا تو وہ سیدھا پیشاور سے استپال پہنچ گئے۔ یہ المیہ 2 جون 1988ء میں ہوا۔ رشی کپور کی سوانح کھلم کھلا یاد گار واقعات سے بھری پڑی ہے۔  اس میں رشی کپور کے بچپن، جوانی اور ان کی شادی کی رنگین تصویر ہیں۔ اس میں راج کپور کی بھی نادر و نایاب تصاویر ہیں۔  ایک تصویر میں تین پیڑھیاں جیسے شمی کپور، ششی کپور، رشی کپور، رندھیر کپور، اور رنبیر کپور کو دکھلایا گیا ہے۔ یہ کتاب 271 صفحات پر مشتمل ہے جس کی قیمت 599 روپے ہے۔ پوری کتاب ابتداء سے انتہا تک دلچسپ واقعات و حادثات سے معمور ہے۔

TOPPOPULARRECENT