Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / کٹر سیاسی حریفوں کی ایک دوسرے کی تائید

کٹر سیاسی حریفوں کی ایک دوسرے کی تائید

تلگو دیشم کے حق میں وائی ایس آر سی پی ، کانگریس اور سی پی آئی کی حمایت

تلگو دیشم کے حق میں وائی ایس آر سی پی ، کانگریس اور سی پی آئی کی حمایت
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ اسمبلی میں آج کٹر سیاسی حریفوں کو ایک دوسرے کی تائید میں دیکھا گیا۔ آندھراپردیش میں ایک دوسرے کے کٹر سیاسی حریف تلگو دیشم اور وائی ایس آر کانگریس تلنگانہ اسمبلی میں ایک آواز میں بات کرتے دکھائی دیئے ۔ اسی طرح کانگریس پارٹی نے بھی غیر متوقع طور پر تلگو دیشم کے حق میں آواز اٹھائی۔ بی جے پی نے تلگو دیشم کے حلیف ہونے کا حق ادا کیا جبکہ سی پی آئی نے تلگو دیشم کی تائید کرتے ہوئے دیگر ارکان کو حیرت میں ڈال دیا۔ اسمبلی میں تلگو دیشم ارکان کی معطلی کے مسئلہ پر دلچسپ صورتحال دیکھی گئی۔ ہفتہ کے دن گورنر کے خطبہ کے موقع پر ہنگامہ آرائی اور قومی ترانہ کی توہین کے سلسلہ میں تلگو دیشم کے 10 ارکان اسمبلی کو معطل کیا گیا۔ اس معطلی پر ایوان میں کانگریس اور بی جے پی نے اعتراض کیا اور معطلی کی مدت کم کرنے کی صلاح دی۔ ایوان کے باہر وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے فلور لیڈر نے تلگو دیشم ارکان کی معطلی کی مذمت کی اور مدت میں کمی کا مطالبہ کیا۔ اسی طرح سی پی آئی کے رکن رویندر کمار نے بھی تلگو دیشم ارکان کی مکمل سیشن تک معطلی کی مخالفت کی۔ اس صورتحال سے یہ صاف ہوچکا تھا کہ ریاستوں کی تبدیلی کے ساتھ سیاسی صورتحال بھی تبدیل ہوجاتی ہے۔ ایک ریاست میں حریف ، دوسری ریاست میں حلیف بن سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT