Sunday , November 18 2018
Home / ہندوستان / کٹک کے شاپنگ مال میں آتشزدگی

کٹک کے شاپنگ مال میں آتشزدگی

کٹک ۔ /4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اڈیشہ میں کٹک کے ایک بڑے شاپنگ مالں میں آج مہیب آتشزدگی کے سبب کئی دوکانات خاکستر ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق 11.30 بجے دن یہ آگ بھڑک اٹھی تھی ۔ اس وقت مال میں 50 ملازمین موجود تھے ۔ تاہم کسی کے زخمی ہونے کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ سب سے پہلے مال میں واقع ملبوسات کے شوروم میں آگ کا پتہ چلا ۔ جس کے نتیجہ میں ایک کروڑ روپئے مالیتی املاک خاکستر ہوگئے ۔ فائر سرویس کے 150 اہلکاروں نے 17 فائر انجنوں کے ذریعہ آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی ۔

TOPPOPULARRECENT