Monday , January 22 2018
Home / دنیا / کٹھمنڈو میں زلزلہ کے 3ہلکے جھٹکے زمین کھسکنے کے واقعات اور سیلاب کا اندیشہ

کٹھمنڈو میں زلزلہ کے 3ہلکے جھٹکے زمین کھسکنے کے واقعات اور سیلاب کا اندیشہ

کٹھمنڈو۔24مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) تین ہلکی شدت کے زلزلے کے جھٹکے کٹھمنڈو اور اس کے مضامات میںآج محسوس کئے گئے جس کی وجہ سے عوام نیپال میں رات بھر گھروں سے باہر رات گذارنے پر مجبور ہوگئے ۔ زلزلوں کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر پیمانے پر 4.2 درج کی گئی اور یہ جھٹکے صبح 7.06منٹ پر محسوس کئے گئے ۔ ان کا مبدہ دولاکھا میں تھا ۔ دوسرا جھٹکہ جس کی شدت 4.4تھی 10:

کٹھمنڈو۔24مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) تین ہلکی شدت کے زلزلے کے جھٹکے کٹھمنڈو اور اس کے مضامات میںآج محسوس کئے گئے جس کی وجہ سے عوام نیپال میں رات بھر گھروں سے باہر رات گذارنے پر مجبور ہوگئے ۔ زلزلوں کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر پیمانے پر 4.2 درج کی گئی اور یہ جھٹکے صبح 7.06منٹ پر محسوس کئے گئے ۔ ان کا مبدہ دولاکھا میں تھا ۔ دوسرا جھٹکہ جس کی شدت 4.4تھی 10:38منٹ پر محسوس کیا گیا ۔ اس کا مبدہ بھی دولاکھا میں ہی تھا ۔ تیسرا زلزلہ کا جھٹکہ جس کی شدت 4.2تھی ۔11.46منٹ پر محسوس کیا گیا اور اس کا مبدہ سندھوپال چوک تھا ۔ دریں اثناء مغربی نیپال میں زمین کھسکنے کے زبردست واقعہ سے ایک دریا کا بہاؤ رک گیا جو نیپال سے ہوتے ہوئے ہندوستان میں داخل ہوتا ہے ۔ جس کی وجہ سے ہزاروں افراد فرار ہوکر محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے کیونکہ اُن کے علاقہ میں سیلاب آجانے کا اندیشہ تھا ۔ ضلع میاگری میں دریائے کالی گنڈکی کا بہاؤ اُس وقت رک گیا جب کہ رات تمام زمین کھسکنے کے واقعات پیش آتے رہے ۔ نیپال پولیس نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ پانی کی سطح تالاب میں بہاؤ رک جانے کی وجہ سے 150میٹر تک اونچی ہوچکی ہے اور عوام سیلاب آنے کے اندیشے کے تحت علاقہ سے فرار ہورہے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب سات نشیبی اضلاع میںمقیم شہریوں کو چوکسی کی ہدایت دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT