Tuesday , August 14 2018
Home / Top Stories / کٹھمنڈو میں طیارہ رن وے سے پھسل گیا تمام مسافرین محفوظ

کٹھمنڈو میں طیارہ رن وے سے پھسل گیا تمام مسافرین محفوظ

کٹھمنڈو ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک ملائشین طیارہ جو کوالالمپور کیلئے کٹھمنڈو میں واقع تربھون انٹرنیشنل ایرپورٹ سے ٹیک آف کرنے والا تھا تاہم رن وے پر دوڑتے ہوئے طیارہ اچانک پھسل کر کیچڑ میں پھنس گیا ۔ طیارہ میں موجود تمام 139 مسافر محفوظ ہیں اور ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ اس واقعہ کے بعد تمام بین الاقوامی پروازوں کو کچھ دیر تک روک دیا گیا۔ طیارہ کا تعلق مالینڈ وائیر سے تھا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 12 گھنٹوں کے بعد تربھون انٹرنیشنل ایرپورٹ سے تمام بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت بحال کردی گئی جبکہ اس واقعہ کی وجہ سے تقریباً ایک درجن پروازوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔ طیارہ میں عملہ کے بشمول 139 افراد سوار تھے تاہم کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT