Thursday , September 20 2018
Home / Top Stories / کٹھوا معاملہ : محبوبہ مفتی نے 4 ملزم پولیس کارکنان کو برطرف کردیا

کٹھوا معاملہ : محبوبہ مفتی نے 4 ملزم پولیس کارکنان کو برطرف کردیا

جموں و کشمیر ۔ /15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے کٹھوا عصمت دری معاملہ میں ملزم چار جموں پولیس اہلکاروں کو برخاست کردیا ۔ خبروں کے مطابق ریاستی حکومت نے اس معاملے میں ملزم ایک سب انسپکٹر ، ایک ہیڈ کانسٹبل اور دو ایس پی او کو برخواست کردیا ہے ۔ مفتی حکومت نے یہ فیصلہ بی جے پی کے دو لیڈران چودھری سنگھ اور چندرا پرکارش گنگا کے استعفیٰ کے بعد لیا ۔ یہ دونوں لیڈر کٹھوا میں 8 سال کی بچی کے ساتھ ریپ اور قتل معاملہ کے خلاف ہوئے مظاہرے میں شامل ہوئے تھے ۔ تاہم محبوبہ مفتی نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا ۔ مفتی نے کٹھوا معاملہ میں چیف جسٹس سے بھی فاسٹ ٹریک کورٹ شروع کرنے کی گزارش کی تھی ۔ یہ جموں کشمیر میں پہلی فاسٹ ٹریک کورٹ ہوگی ۔ کٹھوا معاملہ میں فاسٹ ٹریک کورٹ 90 دنوں میں اپنا ٹرائل مکمل کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT