Friday , November 16 2018
Home / ہندوستان / کٹھوا کیس : گرفتار لوگوں کی تائید کرنیوالے بی جے پی وزراء خارج

کٹھوا کیس : گرفتار لوگوں کی تائید کرنیوالے بی جے پی وزراء خارج

سرینگر ؍ جموں ، 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دو متنازعہ بی جے پی وزراء جنھوں نے کٹھوا میں آٹھ سالہ مسلم لڑکی کے ریپ و قتل کیس میں گرفتار لوگوں کی حمایت میں منعقدہ ریلی میں حصہ لیا، آج جموں و کشمیر میں پی ڈی پی۔ بی جے پی مخلوط حکومت سے نکل گئے، جس کے ساتھ ریاست میں شدت اختیار کرتا سیاسی بحران تھم گیا۔ اس تبدیلی پر کافی راحت پانے والی چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے وزیراعظم نریندر مودی سے اظہار تشکر کیا کہ کشیدہ صورتحال کو ختم کیا ہے اور کہا کہ بدبختانہ واقعہ اس ریاست اور ملک کے بقیہ حصے کے عوام کو ’’یکجا‘‘ کردیا ہے۔ بی جے پی نیشنل سکریٹری رام مادھو جو آج صبح جموں کو پہنچے، انھوں نے پارٹی قائدین کے ساتھ ساتھ لیجسلیٹرز کے ساتھ میٹنگ منعقد کی جس کے بعد وزراء چودھری لال سنگھ اور چندر پرکاش گنگا کے استعفے چیف منسٹر کے حوالے کردینے کا فیصلہ کیا گیا، جو منظوری کیلئے گورنر این این ووہرہ سے رجوع کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT