Wednesday , October 17 2018
Home / Top Stories / کٹھوعہ ، اناؤ ریپ معاملوں پر وزیراعظم مودی کو دنیا بھر سے کھلا خط

کٹھوعہ ، اناؤ ریپ معاملوں پر وزیراعظم مودی کو دنیا بھر سے کھلا خط

نئی دہلی ، 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر سے زائد از 600 ماہرین تعلیم اور اسکالرز نے وزیراعظم نریندر مودی کو کھلا خط تحریر کرتے ہوئے کٹھوعہ اور اُناؤ ریپ کیسوں کے بارے میں اپنے غم و غصہ کااظہار کیا اور اُن کی حکومت کو موجودہ ناگفتہ بہ حالات کیلئے موردِ الزام ٹھہرایا ہے۔ ماہرین تعلیم نے اس مسئلہ پر وزیراعظم کی ’’طویل خاموشی‘‘ اور ساری قوم میں صدمہ سے ہلچل پیدا کردینے والے عصمت دری کے دونوں واقعات کے متاثرین کیلئے ’’انصاف کے غیرواضح تیقن‘‘ پر بھی تشویش ظاہر کی ہے۔ ذرائع ابلاغ کو دستیاب مکتوب پر دستخط کرنے والوں میں نیویارک یونیورسٹی ، براؤن یونیورسٹی، ہارورڈ، کولمبیا اور نامور آئی آئی ٹیز و دیگر کے بشمول دنیا بھر جامعات و ادارہ جات سے وابستہ ماہرین تعلیم اور اسکالرز شامل ہیں۔ ماہرین تعلیم نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نے طویل خاموشی (جو معمول بن چکی ہے) متاثرین کیلئے انصاف کے سلسلے میں بالکلیہ ناکافی اور غیرواضح تیقنات کے ساتھ توڑی ہے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ اناؤ اور کٹھوعہ کوئی یکا دکا واقعات نہیں بلکہ ’’بار بار نشانہ بنائے جانے‘‘ کے تواتر کا حصہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT