Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / کپاس کے نقلی بیج کی فروختگی کے خلاف کارروائی،تاجر اور ایجنٹس گرفتار ، 20 لاکھ مالیاتی بیج ضبط

کپاس کے نقلی بیج کی فروختگی کے خلاف کارروائی،تاجر اور ایجنٹس گرفتار ، 20 لاکھ مالیاتی بیج ضبط

حیدرآباد ۔ /6 جولائی (سیاست نیوز ) کمشنر ٹاسک فورس نے شہر میں نقلی اور ملاوٹ شدہ اشیاء کے خلاف ہنوز کارروائی جاری رکھتے ہوئے بنسی لال پیٹ گاندھی نگر میں کپاس کے نقلی بیج فروخت کرنے والے ایک تاجر اور اس کے دو ایجنٹس کو گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر بی لمبا ریڈی نے بتایا کہ 37 سالہ پٹیل امیت کمار چندرکانت غیرقانونی طور پر کپاس کے بیج فروخت کرنے کا کاروبار کررہا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کاروبار میں امیت کمار کے دو ایجنٹس 23 سالہ ہاردک پٹیل ، وجئے شاہ اسے مکمل طور پر کاروبار میں تعاون کررہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ مہاویر ٹریڈرس کے مالک بھرت پٹیل ، کاویہ کاٹن سیڈس کے نام پر نقلی کپاس کے بیج فروخت کررہا تھا ۔ ٹاسک فورس نے اس بات کی اطلاع ملنے پر مہاویر ٹریڈرس کے دفتر پر دھاوا کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 1230 کیلو نقلی کپاس کے بیج جن کی مالیت 20 لاکھ بتائی جاتی ہے برآمد کرلیا ۔ گرفتار شدہ ملزمین کو گاندھی نگر پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT