Wednesday , January 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / کپتان براوؤ اور سامیولس میں اختلافات

کپتان براوؤ اور سامیولس میں اختلافات

جمائیکا۔ 28 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈیون براوؤ اور سینئر بیٹسمین مارلون سامیولس کے درمیان سب کچھ ٹھیک ٹھاک دکھائی نہیں دے رہا ہے جیسا کہ سامیولس نے آج پھر اعتراف کیا ہے کہ ہندوستان کا دورہ درمیان میں چھوڑ کر وطن واپس ہونے کے فیصلے کے حامی نہیں تھے، بلکہ ہندوستان کے دورہ کے بعد مسائل کی یکسوئی کے حق میں تھے۔

جمائیکا۔ 28 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈیون براوؤ اور سینئر بیٹسمین مارلون سامیولس کے درمیان سب کچھ ٹھیک ٹھاک دکھائی نہیں دے رہا ہے جیسا کہ سامیولس نے آج پھر اعتراف کیا ہے کہ ہندوستان کا دورہ درمیان میں چھوڑ کر وطن واپس ہونے کے فیصلے کے حامی نہیں تھے، بلکہ ہندوستان کے دورہ کے بعد مسائل کی یکسوئی کے حق میں تھے۔ سامیولس نے اپنے کپتان کے اس بیان کی تردید کردی ہے جس میں کپتان نے کہا تھا کہ ان کے فیصلے میں تمام کھلاڑیوں نے اپنی رضامندی ظاہر کی تھی۔ اس پر سامیولس نے کہا کہ انہوں نے کپتان کے کسی بھی فیصلے کی حمایت کرنے کی بات نہیں کہی تھی کیونکہ کسی نے بھی اس قسم کا سوال انفرادی طور پر مجھ سے نہیں کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ہندوستان سے کچھ مسئلہ درپیش نہیں تھا بلکہ اختلافات بورڈ سے تھے۔

TOPPOPULARRECENT