Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / کپتان مہندر سنگھ دھونی کی بولروں کو حمایت

کپتان مہندر سنگھ دھونی کی بولروں کو حمایت

کوچی ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بھونیشور کمار کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ونڈے میں ہندوستانی تمام بولروں نے رنز لٹائے ہیں لیکن کپتان مہندر سنگھ دھونی نے تنقیدوں کی زد میں موجود اپنے بولروں کی مکمل حمایت کی ہے حالانکہ ٹیم کو سیریز کے افتتاحی مقابلہ میں مہمان ٹیم کے خلاف 124 رنز کی شرمناک شکست ہوئی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کو بولروں کے نا

کوچی ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بھونیشور کمار کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ونڈے میں ہندوستانی تمام بولروں نے رنز لٹائے ہیں لیکن کپتان مہندر سنگھ دھونی نے تنقیدوں کی زد میں موجود اپنے بولروں کی مکمل حمایت کی ہے حالانکہ ٹیم کو سیریز کے افتتاحی مقابلہ میں مہمان ٹیم کے خلاف 124 رنز کی شرمناک شکست ہوئی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کو بولروں کے ناقص مظاہروں کا خمیازہ بھگتنا پڑا جیسا کہ مہمان ٹیم کے کھلاڑی اپنے بورڈ سے چل رہے تنازعہ کے باعث اس سیریز کے بائیکاٹ کی دھمکی دے چکے تھے۔ مسائل اور تنازعہ کے باوجود ویسٹ انڈیز کے بیٹسمینوں نے بہترین مظاہرہ کیا جیسا کہ نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ مقابلہ میں مارلون سامیولس نے اپنے کیریئر کی بہترین اننگز ناقابل تسخیر 126 کی شکل میں کھیلی لیکن ان تمام حالات کے باوجود دھونی نے اپنے بولروں پر عائد کئے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بولروں نے بہتر مظاہرہ کیا ہے۔ دھونی کا کہنا ہیکہ جس طرح وکٹ کا برتاؤ تھا اس اعتبار سے یہاں 320 رنز کا اسکور یقینی تھا لہٰذا کپتان سمجھتے ہیں کہ بولروں نے بہتر مظاہرہ کیا ہے۔ مقابلہ پر مزید اظہارخیال کرتے ہوئے دھونی نے کہا کہ اننگز کے آخری اوورس میں بولروں نے جس طرح مظاہرہ کیا ہے وہ اطمینان بخش ہے۔ دھونی نے کہا کہ میدان زیادہ بڑا نہیں تھا اور وکٹ کی مناسبت سے 320 تا 325 رنز کا اسکور متوقع تھا۔

TOPPOPULARRECENT