Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / کپل سلور اسکرین کی پُرکشش شخصیت

کپل سلور اسکرین کی پُرکشش شخصیت

نئی دہلی۔/10اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) کامیڈین کپل شرما جنہوں نے اپنے لطیفوں کے ذریعہ ساری قوم کو محظوظ کیا ہے، وہ نہایت پُرکشش شخصیت کی رواں سال کی فہرست میں آن لائن سروے کے مطابق اول نمبر پر آئے ہیں جبکہ سائبر کے جنونی استعمال کنندگان نے اُن کے نام کے ذریعہ مضرت رساں ویب سائیٹس کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی ہے۔ سکیورٹی سافٹ ویر میکر McAfee نے آج بتایا کہ کپل اُن کی سالانہ فہرست میں اولین ہندوستانی کامیڈین ہیں اور انہوں نے اس مسابقتی دوڑ میں ایکٹرس سلمان خان ( نمبر 2 ) اور عامر خان ( نمبر3) کو پیچھے چھوڑا ہے۔ ’ میکافی‘ نے کہا کہ سائبر کے مجرمین بدستور کنزیومرس کو مختلف سلیبریٹیز کا نام یا اُن سے متعلق معلومات کے ذریعہ رجھانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ انہیں ممکنہ ضرررساں ویب سائیٹس تک لے آئیں۔

TOPPOPULARRECENT