Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / کپواڑہ انکاؤنٹر میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی

کپواڑہ انکاؤنٹر میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی

سرینگر۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) تین عسکریت پسندوں اور ایک جے سی او کی نعشیں آج تلاش کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ سے دستیاب ہوئیں جہاں کل انکاؤنٹر کا واقعہ پیش آیا تھا اور فوج نے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی تھیں۔ 4 نعشوں کی دستیابی کے بعد انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والوں کی جملہ تعداد 7 ہوگئی۔ فوجی خط قبضہ کی حفاظت پر تعینات ہیں، سرحد پار

سرینگر۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) تین عسکریت پسندوں اور ایک جے سی او کی نعشیں آج تلاش کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ سے دستیاب ہوئیں جہاں کل انکاؤنٹر کا واقعہ پیش آیا تھا اور فوج نے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی تھیں۔ 4 نعشوں کی دستیابی کے بعد انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والوں کی جملہ تعداد 7 ہوگئی۔ فوجی خط قبضہ کی حفاظت پر تعینات ہیں، سرحد پار سے نوگام سیکٹر کے علاقہ ہندواڑہ میں دراندازوں کو داخل ہوتے دیکھ کر فائرنگ شروع کردی تھی۔ عسکریت پسندوں نے فوجیوں کے چیلنج کرنے پر زبردست فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا۔ جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلے کی رائے دہی کے موقع پر دراندازی کی کوشش کی گئی تھی جسے ناکام بنادیا گیا۔ سی آر پی ایف ہمیشہ ریاستی حکومتوںکی ہدایت پر کارروائی کرتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT