Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / کپواڑہ میںہلاک عسکریت پسند غیر ملکی اور لشکرطیبہ کارکن تھے

کپواڑہ میںہلاک عسکریت پسند غیر ملکی اور لشکرطیبہ کارکن تھے

سرینگر ۔14 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پانچ عسکریت پسند کپواڑہ میں ایک انکاؤنٹر کے دوران ہلاک ہوگئے ۔ یہ تمام غیر ملکی تھے اور لشکر طیبہ سے تعلق رکھتے تھے ۔ ایک پریس کانفرنس میں سرینگر میں قائم چنارکور کے لیفٹننٹ جنرل ستیش دوا نے کہا کہ ہتھیار اور دیگر آلات جو مہلوک عسکریت پسندوں کے پاس سے دستیاب ہوئے ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ تمام لشکرطیبہ سے تعلق رکھتے تھے ۔ فوجی کمانڈر دو جوانوں کو جو انکاؤنٹر میں ہلاک ہوگئے پھول چڑھاکر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تاہم اس بات کی توثیق کی جارہی ہے کہ عسکریت پسندوں کا یہ گروپ حال ہی میں کشمیر میںدراندازی کی تھی کس گروپ سے تعلق رکھتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT