Thursday , September 20 2018
Home / Top Stories / کپواڑہ میں انکاؤنٹر ، تین فوجی ، دو ملازمین پولیس ہلاک

کپواڑہ میں انکاؤنٹر ، تین فوجی ، دو ملازمین پولیس ہلاک

سرینگر ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کپواڑہ کے گھنے جنگل میں تقریباً 48 گھنٹے فائرنگ کے تبادلہ کے بعد شمالی کشمیر میں انکاؤنٹر آج رات اختتام پذیر ہوا۔ تین فوجی، دو ملازمین پولیس ہلاک ہوگئے جبکہ عسکریت پسند حملہ آور مہلوکین کی تعداد پانچ ہے۔ انکاؤنٹر تفصیلات بیان کرتے ہوئے پولیس کے ترجمان نے کہا کہ انکاؤنٹر کا آغاز ہلمت پورہ علاقہ سے ہوا جو خط قبضہ سے 8 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ پولیس پارٹی کا راستہ عسکریت پسندوں کے گروپ نے روک دیا تھا۔ فوج، علاقائی فوج اور سی آر ایف پی اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کل صبح شروع ہوا تھا۔ انکاؤنٹر سے فوج کی چوکسی میں کوتاہیاں منظرعام پر آگئیں۔ عسکریت پسندوں کا گروپ شمساباڑی پہاڑی علاقہ کے دو دروں کے راستے سرحد پار سے وادی کشمیر میں داخل ہوا تھا۔ خط قبضہ پار کرنے کے بعد کپواڑہ قصبہ میں عسکریت پسندوں کو پولیس کی طلایہ گرد پارٹی نظر آئی اور انہوں نے اس پر فائرنگ کا آغاز کردیا۔ وہ ایک مسجد میں روپوش ہوگئے تھے اور جنگل کی سمت پیشرفت شروع کردی تھی لیکن فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں چار افراد برسرموقع ہلاک ہوگئے جبکہ پانچواں عسکریت پسند پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے کے بعد فائرنگ کی زد میں آ گیا۔ انکاؤنٹر میں تین فوجی اور دو ملازمین پولیس بھی ہلاک ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT