Thursday , July 19 2018
Home / ہندوستان / کپواڑہ میں جاری آپریشن میں ایک جنگجو ہلاک

کپواڑہ میں جاری آپریشن میں ایک جنگجو ہلاک

سری نگر ، 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کنڈی جنگلی علاقہ میں جاری جنگجو مخالف آپریشن میں اب تک ایک جنگجو کو مارا جاچکا ہے ۔ مارے گئے جنگجو کی نعش برآمد کی گئی ہے ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق مارا گیا جنگجو ظاہری طور پر پاکستانی ہے ۔ آپریشن کے دوران چہارشنبہ کو جنگجوؤں کے حملے میں ایک فوجی جوان ہلاک جبکہ دوسر زخمی ہوگیا تھا۔ مہلوک فوجی کی شناخت 3 پیرا سے تعلق رکھنے والے سپاہی موکل مینا کی حیثیت سے کی گئی تھی۔ سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ فوج کی 47 راشٹریہ رائفلز نے 10 جولائی کو کپواڑہ کے کنڈی علاقہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔

TOPPOPULARRECENT