Sunday , August 19 2018
Home / Top Stories / کپواڑہ میں فوج کے ہاتھوں ڈرائیور ہلاک‘حالت کشیدہ

کپواڑہ میں فوج کے ہاتھوں ڈرائیور ہلاک‘حالت کشیدہ

سری نگر، 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں گذشتہ رات گھات لگائے بیٹھے فوجیوں نے پیشے سے ڈرائیور ایک عام شہری پر فائرنگ کرکے اسے موت کی ابدی نیند سلادیا ہے ۔ اس واقعہ سے ضلع کپواڑہ میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق متعددمقامات پر سڑکوں پر آنے والے لوگوں کی فوج کے ساتھ جھڑپیں ہوئی ہیں۔ انتظامیہ نے احتیاطی طور پر ضلع بھر میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کردی ہیں۔ فوج کے ہاتھوں عام شہری کی ہلاکت کا یہ واقعہ کپواڑہ کے ٹھنڈی پورہ نامی گاؤں میں پیش آیا ہے ۔ مقتول ڈرائیور کی شناخت 22 آصف اقبال ولد محمد اقبال کے بطور ہوئی ہے ۔ ٹھنڈی پورہ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ آصف جو کہ سومو گاڑی چلاتا ہے ، کو گذشتہ رات قریب ساڑھے گیارہ بجے ایک فون کال موصول ہوئی جس میں اسے ایک بیمار کو اسپتال منتقل کرنے کی درخواست کی گئی۔ انہوں نے کہا ‘جوں ہی آصف بیمار کو اسپتال لے جانے کی غرض سے اپنی سومو گاڑی زیر نمبر JK05C-7608 لیکر اپنے گھر سے روانہ ہوا تو نذدیک میں گھات میں بیٹھے فوجیوں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کی’۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ آصف کو شدید زخمی حالت میں کرالپورہ اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے سری نگر منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس نے سری نگر پہنچائے جانے سے قبل ہی دم توڑ دیا ۔اس نے سوپور میں دم توڑ گیا’۔ فوج نے آصف کی ہلاکت کو غلط شناخت کا معاملہ قرار دیا ہے ۔

انہوں نے بتایا ‘فوج کو علاقہ میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق اطلاع ملی تھی۔ اس اطلاع کی بناء پر فوجی اہلکار جنگجوؤں کی نقل وحرکت کے انتظار میں گھات لگا کر بیٹھے تھے ‘۔ مذکورہ سومو ڈرائیور کو رکنے کے لئے کہا گیا تھا، لیکن جب اس نے فوج کی ہدایت کو نظرانداز کیا تو انہوں نے فائرنگ کی۔ ایس ایس پی کپواڑہ شمشیر حسین نے کہاکہ معاملے کی تحقیقات شروع کی گئی ہیں ۔ ایس ایس پی نے کہا ہے کہ قصورواروں کو سزا دی جائے گی۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر وتحمل سے کام لیں اور پولیس کو اپنا بھرپور تعاون دیں۔موصولہ اطلاعات کے مطابق فوج کے ہاتھوں آصف کی ہلاکت کی خبر جوں ہی ضلع کپواڑہ میں پھیل گئی تو متعدد دیہات میں لوگوں نے سڑکوں پر آکر احتجاج کیا۔ کچھ ایک دیہات بشمول بتہ پورہ فوج نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔اطلاعات کے مطابق آصف کی لاش کو ٹھنڈی پورہ لے جانے والی ایمبولنس گاڑی کو لوگوں نے بتہ پورہ میں روکا اور فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ تاہم جب احتجاجیفوج پرسنگ باری کے ردعمل میں لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے گولوں کا استعمال کیا۔ انتظامیہ نے ضلع کپواڑہ میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کردی ہیں ۔ سرکاری ذرائع کے بموجب ضلع کے کچھ ایک حساس علاقوں میں فوج کی اضافی جمعیت تعینات کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT