Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کپڑا بنکر کی خودکشی

کپڑا بنکر کی خودکشی

سرسلہ۔/21ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرسلہ منڈل کی مشتی پلی راجیو نگر میں مالی دشواریوں و پریشانی اور قرض کی ادائیگی کی کوئی متبادل صورتحال نہ ہونے پر مایوس و دلبرداشتہ اڈبے روی 40سال جوپاور لوم میں ملازم تھاپھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ وہ مختلف ضروریات کے تحت 2لاکھ روپے کا قرض لے چکا تھا قرضداروں کے قرض کی واپسی کے تقاضے سے پریشان ہوکر گھر میں پھانسی لے لی کہکر بیوی سنگیتا نے واقف کروایا۔ اس کا ایک لڑکا کشور بھی ہے ۔ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

موسی ندی کے بہاؤ میں
زبردست اضافہ
نلگنڈہ۔/21ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حیدرآباد میں ہوئی تیز بارش کی وجہ موسی ندی کے بہاؤ میں زبردست اضافہ ہوا جس کی وجہ ضلع کے کپتے پلی میں واقع موسی پراجکٹ کی سطح آب میں تیزی سے اضافہ ہونے پر عہدیداروں نے پراجکٹ کے 7دروازے کھول دیئے اور 33ہزار کیوزک پانی کو خارج کیا جارہا ہے۔ پراجکٹ کی مکمل سطح آب 645 فٹ ہے644.5 فٹ پانی کا ذخیرہ رہنے پر عہدیداروں نے پراجکٹ سے پانی کو خارج کیا۔

TOPPOPULARRECENT