Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / کپڑا بنک کو غیر مقیم ہندوستانیوں کا بھر پور تعاون

کپڑا بنک کو غیر مقیم ہندوستانیوں کا بھر پور تعاون

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں روزنامہ سیاست کی جانب سے چلائے جارہے کپڑا بنک سے ہزاروں غریبوں کی مدد ہورہی ہے ۔ فیض عام ٹرسٹ اور ہیلپنگ ہینڈ کے تعاون و اشتراک سے چلائے جارہے اس بنک کو غیر مقیم ہندوستانیوں کا بھی بھر پور تعاون حاصل ہورہا ہے ۔ چنانچہ جناب اعجاز حسین امریکہ اور جناب سید معین الدین حسینی ریٹائرڈ انجینئر نے آج کپڑا بنک پہنچ کر کپڑوں کے کئی جوڑے بطور عطیہ پیش کئے ۔ ان شخصیتوں نے سیاست کی ملی و فلاحی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ سیاست اور ایڈیٹر سیاست ہر محاذ پر ملت کی رہنمائی کا کام بحسن خوبی انجام دے رہے ہیں ۔ امید ہے کہ ضرورت مندوں کی مدد کے لیے شروع کیا گیا یہ کپڑا بنک سارے ہندوستان میں ایک مثالی کپڑا بنک ہوگا جس سے دوسروں میں بھی کچھ کرنے کا جذبہ پیدا ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT