Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / کچرا دان سے موبائیل فون کی آواز پر سراسیمگی

کچرا دان سے موبائیل فون کی آواز پر سراسیمگی

منگلور ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : منگلورو سے 60 کلومیٹر دور واقع منی پال میں آج بم رکھنے کے گمان میں تقریبا 3 گھنٹوں تک سراسیمگی پھیل گئی ۔ جب ایک ہاسٹل کے قریب کچرا دان سے آواز آنے پر مقامی عوام نے فی الفور پولیس کو اطلاع دی ۔ بم اسکواڈ جائے وقوع پہنچ کر کچرا دان کی تلاشی لینے پر بلیک بیری فون دستیاب ہوا ۔ اور کچرا دان سے جو آوازیں آرہی تھی دراصل یہ موبائیل فون کا رنگ ٹون تھا اور یہ فون ایک ایم بی بی ایس طالب علم کا تھا جس نے فون کی گمشدگی کی شکایت پہلے ہی سے پولیس میں کی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ فون کچرا دن تک کیسے گیا ہنوز معلوم نہیں ہوسکا ۔

TOPPOPULARRECENT