کچرے کا تودا گرنے سے 17 ہلاک

جوہانسبرگ ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) موزامبیق کے دارالحکومت میں شدید بارش سے کوڑے کے ڈھیر کے گرنے کی وجہ سے تقریباً 17 شہری ہلاک ہوگئے۔ عہدیداروں نے ماہٹو کے باہر پیش آنے والے اس حادثہ میں مزید جانوں کے ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ہرتگیز ایجنسی لوسا کے مطابق کوڑوں کا یہ ڈھیر غریب گھنی آبادی والے علاقے میں پیش آیا جہاں پر تین منزلہ عمارت کے برابر کوڑے کے ڈھیر لگ جاتا ہے۔ لوسا اور ریڈیو مکامبیک دونوں نے 17 شہریوں کے ہلاک ہونے کی توثیق کی ہے۔ علاوہ ازیں آدھے درجن سے زیادہ رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور اس علاقہ کے رہنے والے کچھ رہائشی دوبارہ کوڑے کے تودے گرنے کے خوف سے نقل مکانی کر گئے ہیں۔ قومی آہدا آفیسر فاطمہ نے لوس کو بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب لوگ اپنے گھروں میں تھے۔ انتظامیہ کے لوگ جن لوگوں کے گھر برباد ہوئے ہیں ان کیلئے راحت بچاؤ کا کام شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ’ہیولین گاربیج ڈمب‘ مہوٹو سب سے بڑا ڈمب ہے جہاں لوگ کوڑا پھینکتے ہیں اور لوگ اس کچرے میں کھانے و دیگر اشیابیچنے کی غرض سے تلاش کرتے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT