Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کچرے کو قابل استعمال بنانے کیلئے خصوصی مہم

کچرے کو قابل استعمال بنانے کیلئے خصوصی مہم

کلواکرتی /20 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر کلواکرتی کے بلدیہ آفس میں ایک خصوصی نشست کمشنر بلدیہ محمد صابر علی چیرمین سری سیلم وائس چیرمین محمد شاہد کی نگرانی میں خواتین کے مپما گروپس کے ساتھ ہوئی جس میں کچرے کو استعمال کرتے ہوئے اس سے کارآمد چیزیں بنانے کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی اور ان گروپس کے خواتین کو گھر گھر پہونچ کر کچرے ک

کلواکرتی /20 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر کلواکرتی کے بلدیہ آفس میں ایک خصوصی نشست کمشنر بلدیہ محمد صابر علی چیرمین سری سیلم وائس چیرمین محمد شاہد کی نگرانی میں خواتین کے مپما گروپس کے ساتھ ہوئی جس میں کچرے کو استعمال کرتے ہوئے اس سے کارآمد چیزیں بنانے کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی اور ان گروپس کے خواتین کو گھر گھر پہونچ کر کچرے کو کس طرح محفوظ رکھیں اور کچے اور سوکھے کچرے کو کس طرح رکھتے ہوئے بلدیہ کے ملازمین آنے کے بعد ان کے حوالے کرنے کے سلسلے میں گھریلو خواتین کو بتانے کی عمل مشق دی گئی کل سے خواتین کے یہ گروپس گھر گھر پہونچ کر بتائیں گے اور ساتھ ہی ساتھ ان ہدایات پر عمل نہ کرتے ہوئے سڑکوں اور گلیوں میں کچرا پھینکنے والوں کے خلاف جرمانہ بھی وصول کرنے کی بات بتائیں گے ۔ کمشنر بلدیہ نے چھوٹے ہوٹل مالکین کو سخت انتباہ بھی دیا کہ یہ لوگ شام کے وقت جو کچھ بچ جاتا ہے اس کو روڈ پر پھینک کر چلے جاتے ہیں ۔ انہیں کہا گیا کہ ایسے اشیاء کو ہوٹل کے فرنیچر میں رکھ کر دوسرے دن صبح بلدیہ کی گاڑی آنے پر ان کے حوالے کرنے کی سخت تاکید کی گئی روڈ پر پھینکنے پر 500 روپئے سے زائد رقم کے جرمانہ وصولی کی وارننگ دی گئی اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی بتایا گیا کہ روڈ پر بیٹھ کر چھوٹے کاروبار کرنے والے لوگ بلدیہ میں درخواست داخل کریں جبکہ آج تک مستقر کلواکرتی سے 198 درخواستیں وصول ہوئی ہیں اور جو لوگ بھی ہیں وہ جلد سے جلد درخواستیں داخل کریں ۔ جنہیں بلدیہ کی جانب سے جگہ متعین کی جائے گی اور انہیں باضابطہ بلدیہ کی جانب سے ایک IO کارڈ بھی دیا جائے گا اور کاروباریوں کے گروپس بنائے جاکر ان کو حکومت کی جانب سے ملنے والی اسکیمات دئے جائیں گے اور اگر کسی وجہ سے کوئی حادثہ پیش آیا تو اسیوقت ان کی مدد بھی کی جائے گی ۔ درخواست کے ساتھ اپنے فیملی ممبر کے ساتھ ایک گروپ فوٹو بھی داخل کریں اور کاروبار جو بھی آپ کرنا اہچے ہیں اس کی نشاندہی بھی کریں شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے بلدیہ کلواکرتی کی جانب سیکئی ایک پروگرامس عوام کے درمیان لائے جارہے ہیں ۔ ان پروگرامس کی کامیابی عوام کی مدد کے بغیر مشکل ہیں ۔ خاصکر گھریلو خواتین سے اس جانب خصوصی توجہ لینے کی بلدیہ کے ذمہ داران نے اپیل کی ہے اور بتایا کہ میرا گھر صاف ستھرا تو میرا محلہ بھی صاف ستھرا ہونا چاہئے ۔ جہاں یہ خیال عوام کے ذہن میں پیوست ہوگیا تو میرا گاؤں میرا ضلع میری ریاست کے ساتھ میرا ملک بھی صاف ستھرا بن جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT