Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کچرے کی نکاسی کیلئے سورنا لتا ریڈی کی تجاویز

کچرے کی نکاسی کیلئے سورنا لتا ریڈی کی تجاویز

حیدرآباد۔ 15 مارچ (سیاست نیوز) سعیدآباد بلدی ڈیویژن کارپوریٹرس محترمہ سنگی ریڈی سورنا لتا ریڈی نے آج بلدیہ کے پہلے جنرل باڈی اجلاس میں کچرے کی نکاسی سے متعلق مسئلہ پیش کرتے ہوئے نئی گاڑیوں کی خریداری کیلئے اپنا مفید مشورہ پیش کیا۔ انہوں نے ورنگل کارپوریشن کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ورنگل جیسے کارپوریشن میں کچرے کی نکاسی کیلئے نئی گاڑیاں خریدی گئیں اور مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کو چاہئے کہ وہ بھی نئی گاڑیوں کی خریداری عمل میں لائے چونکہ پرانی گاڑیوں سے مرمت کے اخراجات زیادہ ہوتے ہیں اور وقت بھی زیادہ صرف ہوگا، لہذا مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کو چاہئے کہ وہ آسان سہولتوں کی فراہمی کیلئے نئی گاڑیوں کی خریداری عمل میں لائے۔

TOPPOPULARRECENT