Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / کچرے کی نکاسی کیلئے لائحہ عمل کی تیاری، سومیش کمار کا بلدی دورہ

کچرے کی نکاسی کیلئے لائحہ عمل کی تیاری، سومیش کمار کا بلدی دورہ

حیدرآباد ۔ 17 مارچ (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے کمشنر و اسپیشل آفیسر سومیش کمار نے آج کہا کہ منظم و منصوبہ بند انداز میں کچرے کی صفائی و نکاسی کیلئے کارپوریشن ایک لائحہ عمل تیار کررہا ہے۔ مسٹر سومیش کمار نے مہدی پٹنم میں واقع ترکاریوں کے مارکٹ اور گڈی انارم کے فروٹ مارکٹ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر کچرے کی صفائی و نکاسی کے انتظامات کے ماہرین ڈاکٹر مجمدار اور سنجے سنگھ کے علاوہ ایڈیشنل کمشنر (صحت و صفائی) این روی کرن اور مارکٹنگ کمیٹی کے ارکان و عہدیدار ان کے ساتھ موجود تھے۔ حیدرآباد میں واقع 13 زرعی مارکٹ کمیٹیوں سے نکالنے والے کچرے کی صفائی کی نگرانی ان دونوں شعبوں کے تحت ہے۔ شہر حیدرآباد کو سرسبزوشاداب بنانے چیف منسٹر کی ہدایات پر جی ایچ ایم سی گڈی انارم، ایل بی نگر، مادناپیٹ، میرعالم منڈی، ملک پیٹ، بیگم بازار، عثمان گنج اور کشن گنج میں مارکٹوں میں کچرے کی نکاسی پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT