کچن کارنر : کالی مرچ کے فوائد

گھر کے کچن سے لے کر ہوٹلوں تک کے کھانے میں کالی مرچ استعمال کرتے ہیں۔ پوری دنیا میں کالی مرچ ذائقہ بڑھانے حتیٰ کہ غذاؤں میں اہم جزو کی حیثیت سے استعمال ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے مسالوں کی ملکہ کہا جاتا ہے۔ ذیل میں کالی مرچ کے فوائد دیئے جارہے ہیں۔

نظام ہاضمہ کی بہتری : کالی مرچ معدے کو تحریک دے کر ہائیڈرو کلورک نامی ایسڈ میں اضافہ کا باعث بنتی ہے اور یہ ایسڈ پروٹین اور دیگر غذاؤں کو ہضم کرنے کیلئے نہایت ضروری ہے اور غذائیں مناسب طریقہ سے ہضم ہونے کے باعث آپ کبھی بھی ڈائریا یا قبض کا شکار نہیں ہوں گے۔
دماغی حفاظت : ماہرین کا کہنا ہے کہ کرکومن نامی مرکب کے ساتھ کالی مرچ کا استعمال دماغی خلیوں کی حفاظت کے لئے نہایت مددگار ہے۔
وزن گھٹانا : کالی مرچ کی اوپر والی تہہ ایسے اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے جو چکنائی سے بھرپور خلیوں میں کمی واقع کرنے کا سبب بنتی ہے۔
صاف جلد : رنگ صاف کرنے والی کریم میں پسی ہوئی کالی مرچ ملاکر استعمال کرنے سے جلد کے مردہ خلیوں کا خاتمہ ہوجاتا ہے جس سے جلد صاف اور چمکدار بن جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT