Thursday , November 23 2017
Home / سیاسیات / کچھ ممالک سارک تعاون کی راہ میں رکاوٹ : ہندوستان

کچھ ممالک سارک تعاون کی راہ میں رکاوٹ : ہندوستان

ممبئی 24 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کو بالواسطہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزارت خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ کچھ ممالک سارک ممالک کے مابین معاشی تعاون کو بہتر بنانے ہندوستان کی کوششوں کو نقصان پہونچا رہے ہیں۔ سالانہ بینکنگ کانفرنس Fibac سے خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ سکریٹری سارک ڈیسک وزارت خارجہ اے ایم گونڈانے نے کہا کہ سارک کے عمل کو چونکہ مکمل اتفاق رائے کی ضرورت ہے ایسے میں کچھ چھوٹے ممالک کسی بھی پیشرفت میں رکاوٹ پیدا کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک فیصد لوگ کسی تجویز کی مخالفت کریں تو پھر 99 فیصد کی کوششیں دھری کی دھری رہ جاتی ہیں۔ تاہم ہم اس سے مایوس نہیں ہیں ۔ ہم اس کوشش کو آگے بڑھاتے ہوئے اس کو کامیاب کرنے کی کوشش کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ سارک کی شروع کردہ کچھ کوششوں کو 30 سال گذر چکے ہیں لیکن وہ ابھی کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT