Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / کچھ وقت لگا مگر T20 فارمٹ سے ہم آہنگ ہوچکا ہوں : ہاشم آملہ

کچھ وقت لگا مگر T20 فارمٹ سے ہم آہنگ ہوچکا ہوں : ہاشم آملہ

نئی دہلی ، 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے سینئر بیٹسمن ہاشم آملہ جو آخرکار انڈین پریمیر لیگ میں کھیل پارہے ہیں، ان کا احساس ہے کہ اب وہ T20 فارمٹ سے بہتر طور پر ہم آہنگ ہورہے ہیں اور کوئی وجہ نہیں کہ اُن جیسا روایتی بیٹسمن مختصر ترین طرز میں کامیاب نہیںہوسکتا ہے۔ ہاشم کو اُن کے کریئر کے ابتداء میں ٹسٹ اسپیشلسٹ سمجھ لیا گیا تھا لیکن اپنا انٹرنیشنل کریئر شروع کرنے کے 12 سال بعد وہ اپنی ٹیم کیلئے تمام فارمٹس میں قیمتی اثاثہ بن چکے ہیں۔ T20 میچز میں اُن کے حالیہ فام نے واضح کردیا کہ وہ دھواں دھار طرز کے کھیل سے بھی کس قدر ہم آہنگ ہوچکے ہیں۔ ہاشم آئی پی ایل میں تاخیر سے شامل ہوئے جیسا کہ حال میں انھیں کنگس الیون پنجاب نے زخمی شان مارش کے متبادل کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

TOPPOPULARRECENT