Sunday , November 19 2017
Home / سیاسیات / کڑوی مٹھائی، مرکز پر ممتا بنرجی کا طنز

کڑوی مٹھائی، مرکز پر ممتا بنرجی کا طنز

کولکتہ 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے اپنی ریاست کی من پسند مٹھائی شٹی دوئی (دہی میٹھا) پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کئے جانے پر مرکز کو طنز و تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس اقدام کو مٹھائی میں کڑواہٹ سے تعبیر کیا اور کہاکہ ’’میں سوچ بھی نہیں سکتی کہ بنگال کی یہ مرغوب مٹھائی مرکز کے غیض و غضب کی شکار بنے گی‘‘۔ یہ افسوسناک ہے اور مٹھائی دوکانات کے مالکین ایجی ٹیشن کے لئے تیار ہوگئے ہیں‘‘۔ ان کے جواب میں بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر نے کہاکہ ممتا کا طنز ناواجبی ہے کیونکہ وہ ’’شٹی دوئی‘‘ نہیں کھاتیں کیونکہ اس میں بھاری مقدار میں کیلوریز ہوتی ہیں۔ ڈاکٹروں نے اُنھیں مٹھائی کے بغیر دہی کھانے کا مشورہ دیا ہے تو اُنھیں اس پر شکایت بھی نہیں کرنا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT