کڑپہ اردو یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ

کڑپہ ۔ 5 ۔ مارچ ( ذریعہ ڈاک ) انجمن ترقی اردو ضلعی شاخ کڑپہ کے زیرنگران ’’ اردو یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کڑپہ کی جانب سے ہدی ہائی اسکول میں ایک تحریکی اجلاس منعقد ہوا ۔ جس کی صدارت صدر انجمن ترقی اردو کڑپہ و سرپرست یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی جناب سید شاہ مولانا مصطفے حسین بخاری نے کی اورکہا کہ آندھراپردیش کے چیف منسٹر جناب ا

کڑپہ ۔ 5 ۔ مارچ ( ذریعہ ڈاک ) انجمن ترقی اردو ضلعی شاخ کڑپہ کے زیرنگران ’’ اردو یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کڑپہ کی جانب سے ہدی ہائی اسکول میں ایک تحریکی اجلاس منعقد ہوا ۔ جس کی صدارت صدر انجمن ترقی اردو کڑپہ و سرپرست یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی جناب سید شاہ مولانا مصطفے حسین بخاری نے کی اورکہا کہ آندھراپردیش کے چیف منسٹر جناب این چندرا بابو نائیڈو نے اسمبلی میں کڑپہ میں اردو یونیورسٹی کا قیام کا اعلان کیا تھا لیکن حال ہی میں دوبارہ پھر کرنول کیلئے اردو یونیورسٹی کا دوبارہ اعلان کر کے اردو والوں سے کھلواڑ کررہے ہیں ۔ کڑپہ والوں سے یہ وعدہ خلافی ہے ۔ وسیلہ کے ایڈیٹر و اردو یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینر جناب محمود نے کہا کہ اردو یونیورسٹی کا کڑپہ میں قیام اب اردو والوں کا کڑپہ والوں کا کڑپہ کے مسلمانوں کا ، کڑپہ کے عوام کا مسئلہ ہے ۔ آج سے یہ تحریک احتجاج کی صورت اختیار کرے گی ۔ جس میں کڑپہ کے عوام الناس شریک ہونگے جس میں کڑپہ کی انجمنیں ، ادارے ، علماء ، آئمہ کمیٹی ، اساتذہ کی تنظیمیں ، سیاسی تنظیمیں ، ادبی ثقافتی ، فلاحی اردو ادارے اس کڑپہ میں اردو یونیورسٹی کے قیام کی تحریک میں شامل ہونگے ۔ اس اجلاس میں صلاح الدین چیرمین اردو یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کڑپہ ، سی پی آئی ، سی پی ایم ، انصاف پارٹی کے نمائندے یاداللہ ، اردو اساتذہ کی تنظیم سے سید ہدایت اللہ ، محمد الیاس ، شعراء ، افسر کڑپوی ، ستار فیضی ، سید شکیل احمد ، یونس طیب ، سید یوسف صفی ، سردار ساحل ، انور ہادی ، کانگریس پارٹی کے نمائندے ناصر ، محبوب باشاہ ، ڈی سی سی کے صدر جناب نذیر احمد ، جے کے یوتھ اسوسی ایشن کے صدر قادر باشاہ ، چیرمین جناب افتخار جمال ، کڑپہ اسلامک ویلفیر سوسائٹی کے صدر سید اسحاق علی وغیرہ نے شریک رہے۔

TOPPOPULARRECENT