Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / کڑپہ میں اسٹیل پلانٹ کے قیام کا مطالبہ اے آئی ایس ایف

کڑپہ میں اسٹیل پلانٹ کے قیام کا مطالبہ اے آئی ایس ایف

کڑپہ ۔ 25 ۔ جولائی : ( آئی این این ) : اے آئی ایس ایف کے کارکنوں نے آج رائے چوٹی میں بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ ایک بڑی ریالی نکالتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس ضلع میں ایک اسٹیل پلانٹ کا قیام اور مقامی افراد کو روزگار فراہم کیا جائے ۔ یہ ریالی ٹاون کی بڑی سڑکوں سے گذرتے ہوئے تحصیلدار آفس پر اختتام کو پہنچی جہاں طلبہ اور نوجوانوں نے ضلع میں اسٹیل پلانٹ کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے اے آئی ایس ایف کے قائدین نے کہا کہ ضلع میں کافی قدرتی وسائل ہونے کے باوجود ریاستی حکومت اسٹیل پلانٹ قائم کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہی ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT