Wednesday , January 24 2018
Home / شہر کی خبریں / کڑپہ میں تلگودیشم ۔ وائی ایس آر کارکنوں میں جھڑپ : 13 زخمی

کڑپہ میں تلگودیشم ۔ وائی ایس آر کارکنوں میں جھڑپ : 13 زخمی

کڑپہ 11 اپریل ( پی ٹی آئی ) ضلع کڑپہ میں تلگودیشم اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے کم از کم 13 کارکن اس وقت زخمی ہوگئے جب ان کا مچنور پولنگ اسٹیشن کے باہر ایک دوسرے سے ٹکراؤ ہوگیا ۔ اس وقت یہاںمجالس مقامی انتخابات کی دوسرے مرحلہ کی پولنگ جاری تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب مچنور کے گاوں والوں نے پڑوسی گاؤں چوٹوپلی کے رائ

کڑپہ 11 اپریل ( پی ٹی آئی ) ضلع کڑپہ میں تلگودیشم اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے کم از کم 13 کارکن اس وقت زخمی ہوگئے جب ان کا مچنور پولنگ اسٹیشن کے باہر ایک دوسرے سے ٹکراؤ ہوگیا ۔ اس وقت یہاںمجالس مقامی انتخابات کی دوسرے مرحلہ کی پولنگ جاری تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب مچنور کے گاوں والوں نے پڑوسی گاؤں چوٹوپلی کے رائے دہندوں کی جانب سے ان کے بوتھ پر رائے دہی میں حصہ لینے پر اعتراض کیا تھا ۔ اس کے فوری بعد وائی ایس آر کانگریس اور تلگودیشم ورکرس تشدد پر اتر آئے اور ایک دوسرے پر لاٹھیوں اورپتھروں سے حملہ کردیا ۔ پولیس نے لاٹھی چارچ کرکے صورتحال کو قابو میں کیا اور اضافی پولیس کو طلب کرلیا تاکہ رائے دہی پرامن رہ سکے ۔ کہا گیا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔اس دوران ایک علیحدہ واقعہ میں پیدنا پاڈو پولنگ اسٹیشن کے قریب دو گروپس میں تصادم کے واقعہ میں ایک تلگودیشم ورکر زحمی لوگیا ۔ علاوہ ازیں مئیلا کالاوا پولنگ اسٹیشن پر ایک 75 سالہ خاتون اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد انتقال کرگئی ۔ متوفی کی وینکٹماں کٹی حیثیت سے شناخت کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT