Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کڑپہ میں دینی مدارس و عصری تعلیم پر سمینار

کڑپہ میں دینی مدارس و عصری تعلیم پر سمینار

کڑپہ ۔ 17 ۔ اپریل ( راست ) انجمن ترقی اردو کڑپہ شاخ کے زیرنگرانی شہ میریہ فنکشن ہال میں دینی مدارس و عصری تعلیم پر سمینار کا اہتمام کیا گیا ۔ مولانا بشیر احمد نے تلاوت قرآن کریم کی ، نعت شریف حافظ خلیل نے سنائی ۔ سمینار کی صدارت انجمن ترقی اردو کڑپہ شاخ کے صدر مولانا مصطفے حسین بخاری نے کی ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم میں دنیا کے تمام علو

کڑپہ ۔ 17 ۔ اپریل ( راست ) انجمن ترقی اردو کڑپہ شاخ کے زیرنگرانی شہ میریہ فنکشن ہال میں دینی مدارس و عصری تعلیم پر سمینار کا اہتمام کیا گیا ۔ مولانا بشیر احمد نے تلاوت قرآن کریم کی ، نعت شریف حافظ خلیل نے سنائی ۔ سمینار کی صدارت انجمن ترقی اردو کڑپہ شاخ کے صدر مولانا مصطفے حسین بخاری نے کی ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم میں دنیا کے تمام علوم پوشیدہ ہیں ۔ تعلیم قدیم یا جدید نہیں ہوتی ۔ مدارس سے ہی اسلام کی اشاعت و تحفظ مذہبی تعلیمی نظام کو عام کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے اللہ اور اس کے رسولؐ کے احکام کی عملی زندگی گذارنے کی تلقین کی ۔ مہمان خصوصی سابق پروفیسر ڈاکٹر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی حیدرآباد قام علی خان اعزازی مہمانان سید ہدایت اللہ معتمد عمومی انجمن ترقی اردو محمد اسحاق علی نے شرکت کی اور دوران تقریر اپنے زرین خیالات کا اظہار کیا ۔ مقالہ نگار حضرات میں ستار فیضی ، سید شکیل احمد ، اسحاق علی ، بشیر احمد وسیلہ کے مدیر شاہد اور عائشہ ، پروین ، سید شیرین نے اس موضوع پر اپنے مقالے پیش کئے گئے ۔ سوالات کا سیشن گرما گرم تھا بحث و مباحثہ ہوا۔

TOPPOPULARRECENT