Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کڑپہ میں عرس تقاریب کا اہتمام

کڑپہ میں عرس تقاریب کا اہتمام

کڑپہ۔/21جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آستانہ شہ میریہ کڑپہ میں تقاریب عرس شریف حضرت خواجہ سید شاہ عبدالحق ؒ المعروف شاہ میر باشاہ صاحبؒ کا 23جون بروز پیر عمل میں آئے گا۔ بعد نماز عصر جلوس صندل مبارک سجادہ نشین آستانہ شہ میریہ حضرت سید شاہ محمد حسین شہ میری کے مکان سے برآمد ہوکر شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا درگاہ شریف پہنچے گا۔ صندل م

کڑپہ۔/21جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آستانہ شہ میریہ کڑپہ میں تقاریب عرس شریف حضرت خواجہ سید شاہ عبدالحق ؒ المعروف شاہ میر باشاہ صاحبؒ کا 23جون بروز پیر عمل میں آئے گا۔ بعد نماز عصر جلوس صندل مبارک سجادہ نشین آستانہ شہ میریہ حضرت سید شاہ محمد حسین شہ میری کے مکان سے برآمد ہوکر شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا درگاہ شریف پہنچے گا۔ صندل مالی اور چادر گل کی پیشکشی کے بعد سلام ، شجرہ اور فاتحہ خوانی ہوگی۔26جون بروز منگل عرس شریف کے موقع پر بعد نماز عصر پھولوں کی چاندنی کا جلوس سجادہ نشین مولانا سید شاہ محمد حسین شہ میری کے مکان سے برآمد ہوگا اور گشت کے بعد درگاہ شریف پہنچے گا۔ سلام شجرہ اور فاتحہ خوانی ہوگی۔ تبرکات تقسیم کئے جائیں گے۔ رات9:30بجے نعتیہ غیر طرحی مشاعرہ منعقد ہوگا جس کی صدارت پروفیسر مظفر شہ میری صدر شعبہ اردو یونیورسٹی آف حیدرآباد کریں گے اور نظامت پروفیسر ستار ساحر صدر شعبہ اردو ایس وی یونیورسٹی تروپتی کریں گے۔ بیرونی شعراء میں ظہیرکانپوری، خالد انور مالیگاؤں وغیرہ شرکت کریں گے۔ مقامی شعراء بھی شرکت کریں گے۔ سجادہ نشین مولانا سید شاہ محمد حسین شہ میری نے تمام سے شرکت کی خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT