Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / کڑپہ میں فرضی ڈالرس فراہم کرنے والے دو بنگلہ دیشی افراد گرفتار

کڑپہ میں فرضی ڈالرس فراہم کرنے والے دو بنگلہ دیشی افراد گرفتار

کڑپہ 15 جنوری ( پی ٹی آئی ) کڑپہ پولیس نے دو بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے جو مبینہ طور پر کرنسی تبدیلی کے نام پر عوام کو جعلی ڈالرس فراہم کرتے ہوئے دھوکہ دے رہے تھے ۔ ملزمین کے پاس فرضی آدھار کارڈز اور پاسپورٹس بھی پائے گئے ہیں۔ کڑپہ کے سب ڈویژنل پولیس آفیسر ایس کے معصوم باشاہ نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ در اصل چھ افراد کی گینگ اس کام میں مصروف تھی اور یہ لوگ معصوم عوام کو اپنے جال میں پھانس کر رقم اینٹھ رہے تھے ۔ گرفتار افراد کی مصور توفیق اور منشی محمد اسلام پنٹو کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے اور ان کا تعلق بنگلہ دیش میں مداری پور ضلع سے بتایا گیا ہے ۔ یہ لوگ گذشتہ کچھ عرصہ سے دہلی میں مقیم تھے ۔ یہ لوگ کچھ دن قبل کڑپہ آئے تھے اور ڈالرس کے ضرورت مند افراد سے رابطہ کر رہے تھے ۔ انہوں نے کچھ اصلی ڈالرس بتاتے ہوئے اعتماد حاصل کیا تھا اور بعد میں دھوکہ دے رہے تھے ۔ ان کا شکار ہونے والے افراد کی شکایت پر دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT