Tuesday , January 23 2018
Home / جرائم و حادثات / کڑپہ میں نیم پاگل شخص ’’بابا‘‘ بن گیا ،ہر بیماری کے علاج کا دعویٰ

کڑپہ میں نیم پاگل شخص ’’بابا‘‘ بن گیا ،ہر بیماری کے علاج کا دعویٰ

کڑپہ۔ 25 ڈسمبر (ایجنسیز) عوام کو دھوکہ دہی کا شکار بنانے کے لئے ایک ذہنی معذور شخص کا استعمال کیا گیا، اسے مذہبی روپ دیتے ہوئے عوام کے سامنے اس انداز میں پیش کیا گیا کہ لوگ کثیر تعداد میں معتقد ہونے لگے۔ پولیس نے ذہنی معذور شخص کو استعمال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کڑپہ میں اس شخص نے دولت کمانے کیلئے آسان ترکیب

کڑپہ۔ 25 ڈسمبر (ایجنسیز) عوام کو دھوکہ دہی کا شکار بنانے کے لئے ایک ذہنی معذور شخص کا استعمال کیا گیا، اسے مذہبی روپ دیتے ہوئے عوام کے سامنے اس انداز میں پیش کیا گیا کہ لوگ کثیر تعداد میں معتقد ہونے لگے۔ پولیس نے ذہنی معذور شخص کو استعمال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کڑپہ میں اس شخص نے دولت کمانے کیلئے آسان ترکیب اختیار کی اور ایک ایسے شخص کو جو ذہنی طور پر مغدور بتایا جاتا ہے ، بابا کا روپ دے دیا ، اسے زعفرانی رنگ کے کپڑے پہنائے گئے اور ایک مذہبی مقام کے قریب اس کی جگہ مختص کردی گئی۔ یہ ساری کارروائی سبا ریڈی نامی شخص نے کی ۔ اس نے ذہنی معذور شخص کے بارے میں یہ مشہور کردیا کہ وہ ایک ایسا بابا ہے جو ہر طرح کی بیماریوں بالخصوص جادو ٹونا کا علاج کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لاولد جوڑوں کیلئے بھی اس کے پاس موثر علاج موجود ہے۔ یہ اطلاع اس قدر تیزی سے عوام میں پھیل گئی کہ لوگ کثیر تعداد میں اس بابا کے پاس آنے لگے۔ سبا ریڈی یہاں آنے والے غریب عوام سے رقومات اکٹھا کرتا تھا۔ بابا نے لاولد جوڑوں کیلئے علاج کا ایک انوکھا طریقہ اختیار کیا تھا۔ وہ اس کے پاس آنے والی خواتین کا بوسہ لیتا اور انہیں گلے لگا لیتا۔ اس کے برعکس علاج کیلئے آنے والے مردوں کو صرف ایک لیمو حوالے کردیتا اور یہ کہہ دیتا کہ اس کے استعمال سے بہت جلد وہ صاحب ِ اولاد ہوجائے گا۔ اس بابا کے پاس عوام کا تانتا بندھا ہوا تھا، تاہم خواتین کیساتھ نازیبا سلوک پر برہم بجرنگ دل کے ایک کارکن نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ جب پولیس نے اس سلسلے میں کارروائی شروع کی تو یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ یہ بابا دراصل ذہنی عوارض کا شکار ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں کو گرفتار کرکے مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔ ان میں سبا ریڈی کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا جبکہ ’’بابا‘‘ کے نام سے مشہور اس شخص کے نفسیاتی معائنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کڑپہ کے ڈی ایس پی اشوک کمار نے فون پر بتایا کہ یہ نام نہاد بابا ایسا لگتا ہے کہ ’’نیم پاگل‘‘ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT