Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کڑپہ میں نیچرل ریفائینڈ سن فلاور آئیل متعارف

کڑپہ میں نیچرل ریفائینڈ سن فلاور آئیل متعارف

کڑپہ ۔13اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) Sarriwwaba Agrr Refineries Ltd.

کڑپہ ۔13اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) Sarriwwaba Agrr Refineries Ltd. جو کہ ملک کی بڑی خوردنی تیل کمپنی میں شمار ہوتی ہے ۔ آج کڑپہ میں اپنے نئے پانچ لیٹر جار پیاکنگ نیچرل ریفائینڈ سن فلاور آئیل کو لانچ کیا ہے ۔کمپنی کے جنرل منیجر سیلس اور مارکیٹنگ مسٹرکے ایس راؤ نے کڑپہ کے سائی جانوی فنکشن ہال میں اس پراڈاکٹ کو لانچ کرنے کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے نیچرل ریفائینڈ سن فلاور آئیل کو ’’ ہر گھر میں نیچرل‘‘ نعرے کے تحت کمپنی کے پراڈکٹس کو ہر گھر میں پہنچانے کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم ہے ۔ اس سن فلاور آئیل میں Omega-6 اور وٹامن اے‘ ڈی اور ای اجزاء پائے جاتیہیں جو صحت کیلئے کافی مفید ہیں ۔ مسٹر کے ایس راؤ نے کہا کہ علاقہ رائلسیما میں کڑپہ میں پہلی مرتبہ یہ پانچ لیٹر جار کو مارکٹ میں متعارف کرایا جارہا ہے ۔ اس سے گھریلو خواتین کو کافی فائدہ ہوگا۔ نیچرل کمپنی عوام کو معیاری پراڈکٹس فراہم کرنے کو اہمیت دیتی ہے ۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ ماہ رمضان میں حیدرآباد میں نیچرل ریفائینڈ سن فلاور آئیل کمپنی نے گھر گھر جاکر روزہ داروں میں دُعا کی ایک کتاب ‘ کھجور کاپاکٹ مفت تقسیم کیا گیا جس سے کمپنی کے پراڈکٹس کو گھر گھر پہنچانے میں کافی مدد ملی۔

TOPPOPULARRECENT