Wednesday , December 19 2018

کڑپہ میں پولیس پر تلگودیشم کارکنوں کی سنگباری کے بعد کشیدگی

کڑپہ /4 جولائی ( پی ٹی آئی ) ضلع کڑپہ کے جملہ مڑگو ٹاون میں آج اس وقت زبردست کشیدگی پیدا ہوگئی جب تلگودیشم کے کارکنوں نے انہیں پولیس کی جانب سے میونسپل آفس کے قریب روک دئے جانے کے بعد پولیس پر سنگباری کردی ۔ پولیس نے ابتداء میں سنگباری میں ملوث ہجوم پر لاٹھی چارج کیا بعد ازاں انہیں منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس چھوڑی گئی ۔ ایک پولیس افسر نے کہا کہ صورتحال کشیدہ لیکن قابو میں ہے ۔ پولیس آفیسر نے مزید کہا کہ جملہ مڑگو ٹاون میں گذشتہ روز کے پرتشدد واقعات اور انتخابات کے پیش نظر پہلے ہی امتناعی احکام نافذ کئے جاچکے تھے ۔ تشدد کے ذمہ داروں کو پکڑنے کی کوشش جاری ہے ۔ تلگودیشم کے کارکنوں نے میونسپل آفس میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی گئی جنہیں پولیس نے فوری طور پر روک دیا تھا ۔ بعد ازاں برہم کارکنوں نے پولیس پر سنگباری کی جواب میں پولیس نے طاقت کا ا ستعمال کرتے ہوئے انہیں منتشر کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT