کک آج 150ویں ٹسٹ میں بہتر مظاہرے کے لئے پر عزم

پرتھ ۔13ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام)انگلش ٹیم کے سابق کپتان السٹرکک کی تمام تر توجہ کیریئر کا 150 واں میچ کھیل کر پہلا انگلش کرکٹر بننے پر مرکوز ہے۔ سابق انگلش کپتان جو کہ کرسمس ڈے پر 33 برس کے ہوجائیں گے ، کل آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والے تیسرے ٹسٹ میں شرکت کے ساتھ ہی یہ سنگ میل عبور کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک اپنے مستقبل کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ اس وقت میری تمام تر توجہ 150 ویں ٹسٹ پر مرکوز ہے ، کوشش ہو گی کہ اپنی کارکردگی سے ٹیم کو فتح دلا کر اسے یادگار بناؤں۔یادرہے کہ رواں ایشیز سیریز میں میزبان آسٹریلیائی ٹیم ابتدائی دو مقابلوں میں کامیابی کے ساتھ 2-0 کی سبقت بنالی ہے جبکہ کک پر بہتر مظاہرہ کا دباؤ ہے۔

TOPPOPULARRECENT