Monday , August 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / کک ناکام ، ملان کی سنچری،انگلینڈ 305/4

کک ناکام ، ملان کی سنچری،انگلینڈ 305/4

پرتھ۔14 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام ) اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کے ساتھ شروع ہوئے تیسرے ایشیز کرکٹ ٹسٹ میں ڈیوڈ ملان اور جانی بیرسٹو کے درمیان پانچویں وکٹ کے لئے 174 رنز کی ناٹ آؤٹ سنچری شراکت کی بدولت انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف آج یہاں پہلی اننگز میں ناقص شروعات کے باوجود اپنا موقف مضبوط کر لیا ہے۔انگلینڈ نے اپنے کرو یا مرو کے اس مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور دن کا کھیل ختم ہونے تک89 اوورس میں چار وکٹوں کے نقصان پر 305 رن بنا لئے ۔ پہلے دن کے اختتام پر ملان110 رنز اور وکٹ کیپر بیٹسمین بیرسٹو 75 رنز بنا کر کریز پر ہیں اور ٹیم کے چھ وکٹ محفوظ ہیں ۔ملان کی یہ سنچری موجودہ ایشیز سیریز میں انگلینڈ کی جانب سے بھی پہلی سنچری ہے ۔اگرچہ اس مرتبہ بھی انگلینڈ کے سابق کپتان اور تجربہ کار اوپنر الیسٹر کک نے مایوس کیا۔اپنا 150 واں ٹسٹ کھیلنے اترے کک محض سات رن بناکر آؤٹ ہو گئے اور مسلسل تیسرے ٹسٹ کی پانچویں اننگز میں ناکام رہے لیکن پھر مڈل آرڈر کے بیٹسمینوں میں ملان اور بیرسٹو نے پانچویں وکٹ کے لئے 174 رن کی ناٹ آؤٹ ساجھے داری سے دن کے آخر تک انگلینڈ کو بہتر موقف میں پہنچا دیا۔اپنے کریئر کا 150 واں ٹسٹ کھیلنے والے کک 16 گیندوں میں ایک چوکے کی مددسے صرف 7 رنز جبکہ کپتان روٹ 20 رنز بنا کر جلد آوٹ ہوگئے۔ مچل اسٹارک نے شاندار یاکر پر کک کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرنے کے علاوہ 79 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہیزل ووڈ اور کمنس نے فی کس ایک وکٹ حاصل کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT