Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / کک ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر سخت مایوس

کک ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر سخت مایوس

لندن۔ 22؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ انگلش کرکٹ ٹیم کے برطرف کپتان الیسٹر کک نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر بہت افسردہ ہوں، اس مایوسی سے باہر نکلنے کے لیے مجھے کچھ وقت لگے گا۔ الیسٹرکک کو طویل عرصے سے ناقص کارکردگی پر نہ صرف کپتانی سے بلکہ ٹیم سے بھی باہر کردیا گیاہے، کک نے پچھلے 6ونڈے میچوںمیں صرف119 رنز بنائے تھے۔ انگلش سلیکٹرجیمز ویٹیکر کے بموجب سری لنکا کے خلاف حالیہ سیریز کا جائز لینے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ الیسٹر کک کی ہماری مضبوط15رکنی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں بنتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT