Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / کک پاکستانی ٹیم کے جشن سے ناراض

کک پاکستانی ٹیم کے جشن سے ناراض

لارڈز۔18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی ٹیم نے لارڈز کے میدان پر کامیابی کے بعد منفرد انداز میں فتح کا جشن منا کر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا لیکن حریف کپتان السٹر کک کو مہمان ٹیم کا فتح جشن منانے کا یہ انداز پسند نہیں آیا۔ میچ کے بعد جب السٹر کک سے سوال کیا گیا کہ انہیں پاکستانی ٹیم کا جشن منانے کا یہ انداز کیسا لگا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے اس کا ہرگز بْرا نہیں مانا لیکن ایسے جذباتی وقت میں یہ دیکھنا اچھا نہیں لگ رہا تھا۔کک  نے  مزیدکہا کہ جب آپ کرکٹ کا میچ ہارتے ہیں تو ابتدائی 20 منٹ تک یہ اچھا محسوس نہیں ہوتا۔ لیکن وہ جو چاہیں کر سکتے ہیں۔ یہ چیز انہیں متحد کرتی ہے اور ظاہر کرتی ہے کہ ہمیں کس چیلنج کا سامنا ہے۔تاہم اس موقع پر انہوں نے مانچسٹر میں ہونے والے اگلے ٹسٹ میچ میں فتح کی امید ظاہر کی۔ انگلش کپتان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اولڈ ٹریفورڈ میں قسمت ہمارے ساتھ ہوگی۔یادرہے کہ پاکستان نے لارڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میچ میں انگلینڈ کو 75 رنز سے شکست دی ہے اورلارڈز پر پاکستان نے 20 سال بعد انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔میچ جیتنے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے میدان میں پش اپس کے ذریعہ پاک فوج کے ٹرینرز کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ میچ کے بعد پاکستان ٹسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق لارڈز ٹسٹ کی جیت عبدالستار ایدھی کے نام کردی۔ مصباح نے انگلینڈ کیخلاف کامیابی پر کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے ذہنی مضبوطی کا مظاہرہ کیا اور بہترین کھیل پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پش اپ کر آرمی ٹرینر کو پیغام دیا تھا کہ ہم بھولے نہیں۔انہوں نے کہا کہ یقین تھا کہ ہم پہلی اننگز میں 300 سے زیادہ رنزبنالیں تو میچ کا نتیجہ ہمارے حق میں ہوگا۔
مصباح الحق کے بموجب محمد عامر کے لئے یہ یادگار دن ہوگا انہوں نے آج اسی میدان پر کامیابی حاصل کی ‘محمد عامر اب اچھا کھلاڑی  بن چکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT