Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / کک کی ناقابل تسخیر سنچری ، انگلینڈ 290/3

کک کی ناقابل تسخیر سنچری ، انگلینڈ 290/3

ابوظہبی 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے خلاف یہاں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ کے تیسرے دن انگلش کپتان الیسٹر کک کی ناقابل تسخیر سنچری کی بدولت مہمان ٹیم نے دن کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان کے بعد 290 رنز اسکور کرلئے ہیں۔ کک 329 گیندوں میں 15 چوکوں کی مدد سے 168 رنز اسکور کرلئے ہیں اور انھوں نے پہلی وکٹ کے لئے معین علی کے ہمراہ 116 رنز کی پارٹنرشپ بھی نبھائی۔ اِس دوران معین علی نے انتہائی سست بیاٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 121 گیندوں میں 2 چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے آؤٹ ہونے والے ایک اور سینئر کھلاڑی این بیل ہیں جنھوں نے کک کے ہمراہ دوسری وکٹ کے لئے 165 رنز کی پارٹنرشپ کے بعد 63 رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ تیسرے دن مزید کسی نقصان سے محفوظ رہنے کے لئے انگلش ٹیم نے مارک ووڈ کو ترقی دیتے ہوئے بیاٹنگ کے لئے روانہ کیا تھا تاہم وہ 4 رنز بناکر وہاب ریاض کا دوسرا شکار بنے۔ جیو روٹ تین رنز بناکر کپتان کک کے ہمراہ وکٹ پر موجود ہیں۔ پاکستان کے لئے وہاب ریاض کامیاب بولر ثابت ہوئے جنھوں نے 79 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے جبکہ عمران خان نے معین علی کو وکٹوں کے پیچھے آؤٹ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو پہلی کامیابی دلوائی ہے۔ یاد رہے پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 523/8 پر ختم کی ہے جس میں شعیب ملک کی شاندار ڈبل سنچری (245) اور اسد شفیق کے شاندار 107 رنز شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT