Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / کک کی ڈبل سنچری‘انگلینڈ کا مستحکم موقف

کک کی ڈبل سنچری‘انگلینڈ کا مستحکم موقف

برمنگھم۔19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے ٹسٹ کے دوسرے دن سابق کپتان الیسٹرکک کی ڈبل سنچری کی بدولت 514 رنز بنا کر اننگز ختم کردی۔برمنگھم کے ایجبسٹن میں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ کے دوسرے دن جب انگلینڈ نے کھیل کا آغاز کیا تو ان کا اسکور 3 وکٹوں پر 348 رنز تھا اور الیسٹر کک 153 اور ڈیوڈ ملان 28 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔الیسٹر کک نے شاندار کھیل کا مظاہر کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی چوتھی ڈبل سچنری مکمل کی اور 243 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ ملان نے 65 رنز بنائے۔انگلینڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 514 رنز بنائے تھے کہ کپتان جو روٹ نے پہلی اننگز ختم کرنے کا اعلان کیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیس کامیاب بولر رہے جنھوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز نے جب پہلی اننگز میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو صفر پر ہی پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب کریگ بریتھویٹ کو جیمز اینڈرسن نے وکٹوں کے پیچھے آؤٹ کیا۔پہلی وکٹ کے نقصان کے بعد کیرون پاؤل اور کائل ہوپ نے مزید کوئی وکٹ نہیں گرنے دی اور 44 رنز کی شراکت قائم کی۔دن کے اختتام پر پاول 18 اور ہوپ 25 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔خیال رہے کہ انگلینڈ نے میچ کے پہلے دن کپتان جوروٹ اور کک کی سنچریوں کی مدد سے اپنا موقف مستحکم کرلی تھی، روٹ 136 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔انگلش سرزمین پر یہ پہلا ڈے اینڈ نائیٹ ٹسٹ ہے۔

TOPPOPULARRECENT