Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / کھادی اینڈ ویلیج انڈسٹریز کمیشن کا جائزہ اجلاس

کھادی اینڈ ویلیج انڈسٹریز کمیشن کا جائزہ اجلاس

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ): اسٹیٹ ڈائرکٹر ٹی ایس کھادی اینڈ ویلیج انڈسٹریز کمیشن کے بموجب مسٹر کے ایس راؤ ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ( ساوتھ زون ) کھادی اینڈ ویلیج انڈسٹریز کمیشن ، وزارت مائیکرو ، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزس ، حکومت ہند نے 19 اکٹوبر کو اسٹیٹ آفیس تلنگانہ گاندھی بھون ، کھادی اینڈ ویلیج انڈسٹریز کمیشن حیدرآباد میں کھادی اینڈ ویلیج انڈسٹریز کمیشن کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ انہوں نے درخواست کی کہ دستیاب خام مال کے استعمال کے ذریعہ پرائم منسٹرس ایمپلامنٹ جنریشن پروگرام (PMEGP) کے تحت روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ویلیج انڈسٹریز یونٹس کو فروغ دیں ۔ کے ایس راؤ نے یہ بھی مشورہ دیا کہ اسکیم آف فنڈ فار رجسٹریشن آف ٹریڈیشنل انڈسٹریز (SFURTI) ، کھادی اینڈ ویلیج انڈسٹریز کمیشن (KVIC) کے تحت ہر ضلع میں ویلیج انڈسٹریز کلسٹرس کو فروغ دینے کے اقدامات کئے جائیں تاکہ ان کی معاشی ترقی کیلئے فنکاروں کی آمدنی میں اضافہ ہو ۔ انہوں نے تمام متعلقہ عہدیداروں سے مذاکرات کیا اور تجاویز حاصل کیے ۔۔

TOPPOPULARRECENT